سرپرست اخبار فروش یونین صلاح الدین کے بھائی سپر دخاک

سرپرست اخبار فروش یونین صلاح الدین کے بھائی سپر دخاک

ملتان (لیڈی رپورٹر ) اخبار فروش یونین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ عمردین مرحوم کے جواں سال صاحبزادے اخبارفروش یونین ملتان کے سرپرست اعلیٰ شیخ صلاح الدین کے چھوٹے بھائی شیخ نوید عمر انتقال کرگئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ لال کرتی کینٹ جنازہ گاہ ملتان میں مفتی سعید الرحمن نے پڑھائی ۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بعد نماز عصر جامع مسجد حافظ عبدالشکور لال کرتی کینٹ میں شروع ہوگی اور دعا مغرب سے قبل ہوگی ۔نماز جنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب ملک سلیم لابر،ڈاکٹر اکمل مدنی ،چیئرمین رانا نعیم ، ملک عمران یوسف، حافظ ظفرقریشی، شیخ عبدالحمید قادری ،ملک نواز اتیرا، نوید خان ، ملک عرفان اتیرا، ملک حاجی شہزاد، ملک اے ڈی بھیں، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وحید پپا، یعقوب شیرا، صدر انجمن تاجران کینٹ چودھری محمود، پی ٹی آئی رہنما طارق خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عامر قریشی، عثمان خاکوانی، بلال مکی ،عدنان گرمانی اور نیوز ایجنٹوں ، اخبار فروشوں اور مختلف طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دریں اثنائسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مرحوم کے بڑے بھائی شیخ صلاح الدین سے انکے چھوٹے بھائی کی وفات پرافسوس کا اظہارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں