کوٹ ادو:لاکھوں کی نقدی،موٹرسائیکل ودیگراشیالوٹ لیں

کوٹ ادو:لاکھوں کی نقدی،موٹرسائیکل ودیگراشیالوٹ لیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈاکو، چورلاکھوں کی نقدی ، موٹر سائیکل ودیگراشیالے اڑے ۔

نواحی علاقہ ایم ایل 151 کا رہائشی احسن شریف موٹر سائیکل پر دائرہ دین پناہ سے گھر جا رہا تھا کہ اڈا بہار پہنچے تو دوموٹر سائیکل سوار چار افراد پسٹل کے زور پرنقد رقم اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے موضع پرہاڑ غیر مستقل غربی کارہائشی ملازم حسین موٹرسائیکل پر سبزی خریدنے گیا موٹر سائیکل دکان کے ساتھ کھڑی کر دی جوچور لے اڑے بستی پتل کے رہائشی بلال بھٹہ کے گھر سے نامعلوم افراد موبائل، لاکھوں روپے اورتیتر جبکہ غلام شبیر کے گھر سے پانی والی موٹر لے گئے منڈی مویشی کے رہائشی آصف کے گھرکے باہر سے گیس کا میٹر نامعلوم افراد لے اڑے ۔ شبیرکالونی کے رہائشی مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ جسکی 3دن پہلے تیسری شادی ہوئی اپنی دلہن کے ہمراہ 5مرلہ سکیم گئے ہوئے تھے کہ اسی اثنا میں چور گھر کے تالے توڑ کر دلہن کے اڑھائی تولہ زیورات نقدی اورگھریلو سامان مالیت ساڑھے 4 لاکھ لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں