ہرماہ بجلی مہنگی ، زندگی اجیرن بنائی جارہی:سماجی شخصیات

ہرماہ بجلی مہنگی ، زندگی اجیرن بنائی جارہی:سماجی شخصیات

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیات ندیم، صفدر ، عارف، لیاقت ، رمضان ودیگر نے کہاہے کہ حالیہ مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریبوں اور عام طبقات سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔۔۔

لوگ مشکلات میں مبتلا ہو گئے غریب خاندانوں کو ایک وقت کے کھانے کے حصول کے لیے انتہائی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے مگر اس کے باوجود بھی غریبوں کو دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہو گیا ہے اور غریب لوگوں کے گھروں میں اب نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے موجودہ مہنگائی کی لہر سے تمام طبقات پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں جبکہ حکومت ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مظلوم عوام کی زندگیاں اجیرن بنا رہی ہے بار بار بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے تمام طبقات بالخصوص تنخواہ دار چھوٹے ملازمین مسائل کا شکار ہیں جو پہلے بمشکل گزارا کر رہے تھے ،مہنگائی سے غریب اور عام آدمی بری طرح پس رہاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں