چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 3بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 3بچے  حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بھیک مانگتے کچرا چنتے 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے۔۔۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ ابراہیم، 12 سالہ ذوالقرنین، 12 سالہ زین شامل ہیں بچوں کو گلگشت کالونی بوسن روڈ اور کینٹ مارکیٹ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں