محکمہ اوقاف کی اراضی پر قابضین کی 11 دکانیں سیل

محکمہ اوقاف کی اراضی پر قابضین کی 11 دکانیں سیل

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف نے ایف آئی اے کے ہمراہ بیرون چوطاقہ گیٹ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کی زمین پر قابضین کی 11 دکانیں سیل کردیں۔

 کارروائی محکمہاوقاف کے انسپکٹر امجد گیلانی کی نشاندہی پر ایڈمنسٹریٹر عدنان پھولر وال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے احمر نعیم سندھو کی نگرانی میں کی گئی۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ یہ ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو کہ محکمہ اوقاف کی اراضی پر قابض ہیں۔قابضین کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اراضی کی قانونی طور پر منظوری اور کرایہ نامہ حاصل کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے احمر نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں