بھائی مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ،انصاف دلایا جائے ، شہری

بھائی مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ،انصاف دلایا جائے ، شہری

لودھراں(سٹی رپورٹر) موضع ڈانوراں کے رہائشی عبدالحکیم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ لودھراں پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ حقیقی بھائی اس کی بیوی بچوں نے پولیس سے ساز بازہوکر میرے ملکیتی گھر پر قبضہ کرنے کے لئے جینا محال کر رکھا ہے ۔

 آئے روز دنگا فساد جھگڑاکرتے ہیں ۔کئی بار انہوں نے میرے خلاف جھوٹی درخواستیں دینے کے علاوہ جھوٹے پرچے بھی درج کرائے ۔5مئی 2024کومزدوری پہ گیا ہوا تھا اور بیوی گھر میں اکیلی تھی۔ ملزموں نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے ہمارا میڈیکل کا پرچہ36روز بعد ڈی پی او کے حکم پر درج کیا جبکہ ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ ایک ہی روز میں درج کر نے کے بعد مجھے پکڑ لیا اور مبینہ 5ہزار روپے لیکر چھوڑ دیا کہ عبوری ضمانت کروا لو۔ڈی ایس پی نے میری بیوی کا موبائل چھین کر تفتیشی کو دے دیا ہے جو واپس نہیں کررہا۔وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب پولیس ،ڈی پی او لودھراں ہمیں انصاف دلائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں