محرم کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دینگے :میاں عثمان

 محرم کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دینگے :میاں عثمان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر میاں عثمان نے شیعہ علما کونسل کے عہدیداران کے وفد سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

 تمام مجالس اور جلوسوں کو نا صرف فول پروف سکیورٹی دی جائے گی بلکہ جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا۔ ضلع میں مستقل قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گئے ۔ ضلع میں قیام امن کے لئے امن کمیٹی اورشیعہ علما کونسل کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وفد میں اختر بخاری غضنفر عباس نقوی ودیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ دوآبہ فلڈ بند کا بھی دورہ کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے پلان کے مطابق فرائض انجا م دیں ضلع میں تمام فلڈ بندوں کا معائنہ کیا جائے اور ان کی مکمل نگرانی کی جائے ، فلڈ بندوں پر تعمیرو مرمت کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ دریا کے راستے میں قائم تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ اس موقع پر ایکسین آبپاشی حفیظ احمد نے بتایا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں