بورے والا :میاں بیوی اور 2 بچے لنک نہر میں گر گئے

 بورے والا :میاں بیوی اور 2 بچے لنک نہر میں گر گئے

بورے والا ( نمائندہ دنیا) بورے والا میںمیاں بیوی اور 2 بچے لنک نہر میں گر گئے ،معجزانہ طور پر جانی نقصان سے محفوظ رہے ۔

گزشتہ صبح موٹرسائیکل سوار میاں بیوی دو بچوں سمیت چنوں موڑ کے قریب لنک نہر پل کراس کرتے ہوئے نہر میں جا گرے جن کو مقامی افراد نے فوری اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرلیا ۔بورے والا چنوں موڑ کے قریب لنک نہر پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روزانہ لاکھوں گاڑیاں ادھر سے گزرتی ہیں ٹریفک اکثر جام ہو جاتی ہے پل خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے مگر افسوس کہ روزانہ سینکڑوں سرکاری افسروں کے ادھر سے گزرنے کے باوجود آج تک کسی نے اس کی از سر نو تعمیر کے لیے عملی اقدامات نہیں کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں