3 گھروں سے لاکھوں کی نقدی ، زیورات،فون چوری

 3 گھروں سے لاکھوں کی نقدی ، زیورات،فون چوری

بورے والا ( نمائندہ دنیا) تین گھروں سے لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چوری ہو گئے۔

 ، تھانہ ماڈل ٹائون اور گگو پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق بوریوالا کے علاقے الحمد گرین سٹی میں (ش) کے گھر سے 5لاکھ 50ہزار نقدی اور 2موبائل فون،دوسری واردات میں اسی ٹائون کے رہائشی مقصود احمد کے گھر سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئے گئے ۔ تیسری واردات میں نامعلوم افراد نے 255ای بی کے رہائشی محمد ندیم اکرم کے گھر میں نقب لگا کر ہزاروں روپے نقدی چوری کر لی اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں