کوٹ ادو میں قبضہ مافیا کو لگام ڈالی جائے ، میاں حسیب گورایہ

کوٹ ادو میں قبضہ مافیا کو لگام  ڈالی جائے ، میاں حسیب گورایہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )سینئر سرائیکی رہنما میاں حسیب گورایہ نے کہاہے کہ ضلع کوٹ ادو میں قبضہ مافیا بے لگام ہوچکا ہے ۔

،مذکورہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد جرائم پیشہ ہیں،جسکی بنیاد پر مذکورہ مافیا کھلے عام کارروائیاں کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹ ادو کوان کالی بھیڑوں ان کرپٹ مافیا سے چھٹکارا دلایا جائے اورشرافت کا لبادہ اوڑھے ان قبضہ قبضہ مافیا سے ناجائز زمینوں پر قبضہ وا گزار کرایاجائے تاکہ حقداروں کو انکا حق مل سکے اور علاقہ میں امن امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں