کوٹ ادومیں وارداتیں، سعودیہ پلٹ کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

کوٹ ادومیں وارداتیں، سعودیہ پلٹ کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)رشتہ داروں کو ملکر واپس جانے والے سعودیہ پلٹ سے ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موٹرسائیکل نقدی قیمتی موبائل فون ویزا اور۔

 ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا،دکان کے آگے کھڑا تاجرکا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا محنت کش کاآئسکریم مشین سمیت پھٹہ رکشہ چوری تاجر کے گھر کو نقب لگا کر نامعلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ،تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ شاہ صدر دین کا رہائشی محمد ثنائاللہ لاشاری جو کہ 3ہفتہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا ، کوٹ ادو اپنے رشتہ داروں کو مل کر واپس گھر جا رہا تھا کہ 11 بجے دن تونسہ بیراج کے قریب 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نئی 125موٹرسائیکل، 12 ہزار روپے نقد شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، سعودیہ کا ویزہ اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چکنمبر525ٹی ڈی اے کے رہائشی احمد زئی پٹھان کی دکان کے باہر کھڑی اسکی سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم اٹھا کر لے گئے ،تیسرے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ وارڈ نمبر2کا رہائشی احمد شاہ پٹھان جو کہ پھٹہ رکشہ پر ائسکریم کی مشین لگا کر اپنی روزی روٹی کرتا تھا کہ رات کے وقت گلی میں کھڑا پھٹہ رکشہ جس پرپیٹر سمیت آئسکریم کی مشین بھی کھڑی ہوئی تھی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں