بورے والا:منا فع خور دکاندار کی مجسٹریٹ سے موبائل فون،دستاویزات چھیننے کی کوشش

بورے والا:منا فع خور دکاندار  کی مجسٹریٹ سے موبائل  فون،دستاویزات چھیننے کی کوشش

بورے والا ( نمائندہ دنیا)چیچہ وطنی روڈ پر منا فع خور د کاندار نے پکڑے جانے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر چڑھائی کر دی۔

 ، آفیسر سے موبائل فون اور سرکاری دستاویزات چھیننے کی کوشش کی ، تھانہ صدر پو لیس نے منافع خوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر منا فع خور دکاندار کو جرما نہ کرنا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو مہنگا پڑ گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد انور نے چیچہ وطنی روڈ پر سپرسٹور پر اشیا کی قیمتیں چیک کیں تو مقررہ قیمتوں سے کئی گنا زیادہ نرخوں پر اشیا فروخت کی جا رہی تھیں جس پر آفیسر محمد انور نے د کاندار کاشف کو جرمانہ کیا تو اس نے ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے موبائل فون اور سرکاری دستا ویزات چھیننے کی کوشش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں