سی پی او کی نماز جمعہ کے بعد مسجد میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

سی پی او کی نماز جمعہ کے بعد مسجد میں  کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جامعہ مسجد توحید میں نماز جمعہ ادا کی اور کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ۔

سی پی او ملتا ن صادق علی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے تا کہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایس پیز اور ڈی ایس پیز نماز جمعہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر مساجد میں جا کر کھلی کچہری لگا رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں