امن کمیٹی کے اجلاس ، مرحوم مفتی ربنواز سعیدی کا نام ارکان میں شامل

 امن کمیٹی کے اجلاس ، مرحوم مفتی  ربنواز سعیدی کا نام ارکان میں شامل

میلسی (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی کی صدارت میں ہونے والے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس۔

 میں جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین مولانا مفتی ربنواز سعیدی (مرحوم) کا نام بھی ممبران امن کمیٹی کی جاری کردہ لسٹ میں شامل کردیا۔ جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین و ممبر امن کمیٹی مفتی محمد ربنواز سعیدی تویل علالت کے بعد وفات پاگئے تھے ۔جنہیں اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود دھاریوال نے امن کمیٹی کے ممبر ہونے کے باوجود ان کے اہلخانہ سے گزشتہ روز تک تعزیت تو نہ کی لیکن انہیں وفات پاجانے کے باوجود امن کمیٹی کے اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈا کے مطابق دعوت دے دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں