بغیر اجازت تعمیر ، نقشہ فیس کی عدم ادائیگی پر 4 مارکیٹس سیل

بغیر اجازت تعمیر ، نقشہ فیس کی عدم ادائیگی پر 4 مارکیٹس سیل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی بڑی کارروائی،خانگڑھ میں بغیر اجازت تعمیر اور نقشہ فیس کی عدم ادائیگی پر 4 مارکیٹس سیل۔

،5 بینکوں کو نوٹس 2 دن میں نقشہ منظور کرانے کی وارننگ بصورت دیگر سیل کرنے کے احکامات،گورنمنٹ کے جاری کردہ قانون کے مطابق عمارتوں کی منظوری اور نقشہ فیس کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے خانگڑھ میں بغیر نقشہ منظوری اور نقشہ کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی۔انہوں نے اس ضمن میں 4 مارکیٹس کو نقشہ منظوری نہ ہونے اور فیس کی عدم ادائیگی پر موقع پر سیل کردیا جبکہ اسی طرح 5 بینکوں کو دو یوم کے اندر گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق فیسوں کی ادائیگی اور نقشہ منظوری کی مہلت دیتے ہوئے ہر صورت قانونی ضوابط پورے کرنے کے احکامات جاری کئے اور عدم تعمیل پر دو یوم کے بعد بینکوں کو بھی سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے اس موقع پر اسسنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے واعد و ضوابط کے مطابق تمام عمارتوں کی منظوری اور نقشہ فیس کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس حوالے سے عدم تعمیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ان عمارتوں کے ضروری عوامل کو مکمل کریں بصورت دیگر عمارتوں کو سیل کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں