واپڈا ٹیم پر حملہ، فائلیں چھیننے پر 7افراد پر مقدمات

واپڈا ٹیم پر حملہ، فائلیں چھیننے پر 7افراد پر مقدمات

ملتان( کرائم رپورٹر ) شاہ رکن عالم پولیس نے واپڈا ٹیم کو دھکے دینے اور سرکاری فائلیں چھیننے کے الزام میں تین افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کو حکیم ناصر حسین نے بتایا کہ واپڈا ٹیم ریکور ی کے سلسلہ میں ڈبلیو بلاک پہنچی جہاں ملزمان نعیم ،قیوم ،وسیم نے ملازمین کو دھکے دیئے اور سرکاری فائلیں چھین لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں واپڈا آفس میں داخل ہوکردھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نیوملتان پولیس کو رانا محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم محمد ایاز واپڈا آفس آیا اور اے ایل ایم ارشد خان کو زدوکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں