ہوٹلز سیاحوں سے اوور چارج نہ کریں، محمدعلی خان

ہوٹلز سیاحوں سے اوور چارج نہ کریں، محمدعلی خان

ملتان(لیڈی رپورٹر ) سیکرٹری سیاحت پنجاب ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز حافظ غضنفر علی کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل آفس ملتان محمد علی خان ،فیلڈ سپروائزر عنبر عطاء عاصی۔۔۔

فیلڈ سپروائزر نعمان سلیم بلوچ اورٹورسٹ آفیسر شیخ اسامہ اعجاز انسپکٹر وسیم عباس نے ملتان کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا وزٹ کیا اور ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان کو سیاحوں سے مناسب ریٹ چارج کرنے اور ٹورسٹ سے اچھے رویے کی تلقین کی ، اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیاحوں سے اور چارج کریں یا کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ ریجنل آفس ملتان رابطہ کرے فوری کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں