اوقاف، مالی سال کے دوران سوا7کروڑ کی ریکوری

 اوقاف، مالی سال کے دوران سوا7کروڑ کی ریکوری

ملتان(خبرنگارخصوصی)محکمہ اوقاف ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر ایازالحسن گیلانی نے کہا نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف سرکل نمبر 2نے مالی سال 2023.2 میں سوا سات کروڑ روپے کی ریکوری کرکے ملتان زون میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

 اسی طرح گذشتہ سال کی 20 لاکھ روپے سے زائد ڈیڈ ریکوری بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔ سرکل نمبر 2میں موجود سکنی۔کمرشل زرعی زمینوں کے علاوہ کارپارکنگ اور جوتے سٹینڈ بروقت نیلام کرکے گزشتہ سال کی نسبت لاکھوں روپے اضافہ کے ساتھ نیلام کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خونی برج کے قریب کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی پیر اسحاق متصل جامع مسجد ایک مینار والی 10 دکانیں کو قبضہ واگزار کرواکے سیل کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں