پنجاب ،قازقستان میں تجارت بڑھانے کے خواہاں ، عاشق کرمانی

پنجاب ،قازقستان میں تجارت  بڑھانے کے خواہاں ، عاشق کرمانی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ترکستان ریجن،شکمنٹ سٹی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹس اور محکمہ زراعت پنجاب کے درمیان ایگریکلچر ہاؤس میں آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں صوبہ پنجاب اور وسطی ایشیا قازقستان کے ان ریجنز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قازقستان ریجن اور صوبہ پنجاب کے درمیان زرعی شعبہ میں شراکت داری کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں