گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام،8افراد پر مقدمہ

گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ  بنانے کا الزام،8افراد پر مقدمہ

ملتان( کرائم رپورٹر ) خاتون کے گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کرنے کے الزام میں پولیس نے چار نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

کینٹ پولیس کو فرزانہ کوثر نے بتایا کہ ملزم عمران ،فیصل وغیرہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھر گھس آئے اور میرے شوہر یوسف کو تشدد کا نشانہ بناکر ناحق مضروب کیاپولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں