واسا کی نااہلی ،انڈسٹریل سٹیٹ جو ہڑ میں تبدیل

واسا کی نااہلی ،انڈسٹریل سٹیٹ جو ہڑ میں تبدیل

ملتان(لیڈی رپورٹر ) واسا انتظامیہ کی بے حسی انڈسٹریل سٹیٹ میں کئی دنوں سے موجود گٹروں کا گندا پانی ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔مسلسل گٹروں کا پانی سڑکوں پر کھڑا رہنے کی وجہ سے انڈسٹریل کھنڈرات میں تبدیل ہورہا ہے ۔

 انڈسٹریل سٹیٹ فیکٹری اونر اور یہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ کی کوئی سڑک،راستہ ایسا نہیں کہ جہاں گٹروں کا گندا پانی موجود نہ ہو کئی بار انتظامیہ کو شکایات درج کروائی مگر انتطامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ایسا لگتا ہے کہ یہ انڈسٹریل سٹیٹ کا علاقہ پاکستان میں شامل نہیں یا یہاں کے لوگ ملتان کے رہائشی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں