بڑھتی آبادی سے مسائل بڑھ رہے قابو پایاجائے :میاں سراج سرگانہ

بڑھتی آبادی سے مسائل بڑھ رہے  قابو پایاجائے :میاں سراج سرگانہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی شخصیت میاں سراج سرگانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاہے کہملک میں جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے۔

 آنے والے چند سال میں وسائل کم اور مسائل اورزیادہ ہو جائیں گے ،ملک کے زرعی رقبے بھی بڑی تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جہاں کاشتہ رقبوں میں کمی ہو رہی ہے وہاں یہ بے ہنگم آبادیاں مسائل کا موجب بنتی جا رہی ہے اور انہی کی وجہ سے بجلی گیس سیوریج جیسے اہم مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے وہ بڑھتی آبادی کے سامنے بند باندھے ورنہ چند برسوں میں ملک اس سے بھی زیادہ مسائل کی دلدل میں پھنس جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں