ویگنوں میں غیر معیاری سلنڈر نصب، بڑے سانحہ کا خدشہ

 ویگنوں میں غیر معیاری سلنڈر  نصب، بڑے سانحہ کا خدشہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پابندی کے باوجود شہر بھر میں ویگنوں میں غیر معیاری سلنڈرنصب، کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا خدشہ ہے۔

 ۔تفصیل کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود شہر بھر میں موجود ویگنیوں میں غیر معیاری سلنڈر موجود ہیں جس سے کسی بھی وقت کسی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے ،ویگن سٹینڈ میں ملتان، وہاڑی، کبیروالا، مخدوم پور سمیت دیگر شہروں میں جانے والی تمام ویگنیوں میں غیر معیاری سلنڈر نصب ہیں ۔ مسافروں نے کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر خانیوال اور سیکرٹری آر ٹی اے خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں