بااثر افراد نے غریب کسان کی لاکھوں کی فصل تباہ کر دی

بااثر افراد نے غریب کسان کی لاکھوں کی فصل تباہ کر دی

گگو منڈی(نامہ نگار)بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر چلا کر غریب کسان کی لاکھوں روپے کی تیار فصل تباہ کر دی۔ بورے والا میں۔

 کے نواحی موضع سلدیرا ایٹھار کے رہائشی محنت کش نواز نے ڈی پی او وہاڑی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے زرعی اراضی پٹہ پر معروف زمیندار مختار خان سلدیرا سے حاصل کر کے اس پر تل کی فصل کاشت کی جو کہ تیاری کے آخری مراحل میں تھی گزشتہ روزعلاقہ کی بااثر زمیندار خاتون خالدہ تبسم سلدیرا نے دیگر نامعلوم 6 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آکر ٹریکٹر سے ہل چلا کر فصل مکمل تباہ کردی مقامی افرادآصف، ذاکر اور دیگر نے روکا تو مسلح افراد نے دھمکی دی کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دیں گے جبکہ آصف کو خالدہ تبسم سلدیرا نے لوہے کے آہنی راڈ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور پرس سے پسٹل نکال کر کہا کہ اگر تم نے دوبارہ زمین میں داخل ہونے کی کوشش کی تو جان سے مار دونگی ۔پولیس تھانہ فتح شاہ نے موقع پر پہنچنے کے باوجود زمیندار خالدہ سلدیرا کے خوف سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ۔خالدہ تبسم خان سلدیرا نے موقف میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد غلط ہیں یہ رقبہ ان کا ملکیتی ہے جسکے کاغذات ان کے پاس ہیں اور اس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے عدالت کا فیصلے جو ہو گا وہ مجھے منطور ہو گا۔ تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او کے مطابق بہن بھائی مختار خان اور خالدہ تبسم کے درمیان زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ، فصل اجاڑنے پرمحکمہ مال کی رپورٹ پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں