64جرائم پیشہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،ناجائز اسلحہ برآمد

64جرائم پیشہ گرفتار، بھاری مقدار  میں منشیات،ناجائز اسلحہ برآمد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او منصور امان کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ۔

مختلف تھانوں کی پولیس نے تین دن میں 64ملزم گرفتار کرلئے ،پکڑے جانیوالوں میں 39 اشتہاری ، 9 منشیات فروش ، 12 جواری اور 4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں جن کے قبضہ سے 8 کلو چرس ، 700 گرام افیون ، 132 لیٹر شراب اور 4 پسٹل برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں