لودھراں، محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی کنٹرول روم قائم

لودھراں، محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی کنٹرول روم قائم

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی ہدایت پر محرم الحرام 2024 کے سلسلے میں ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔

ضلعی کنٹرول روم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں قائم کیا گیا ہے ۔ ضلعی کنٹرول روم یکم محرم سے دسویں محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہے گا ۔ کنٹرول روم تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں سے رابطہ میں رہے گا اور تمام اہم واقعات و معلومات کی بروقت اطلاع فراہم کرے گا ۔ ضلعی کنٹرول روم عوام سے موصول ہونے والی شکایات وغیرہ کا ازالہ کرے گا ۔ جاوید مختار لکھویرا کو ضلعی کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں