ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مظفر گڑھ کے فلڈ ایریاز کا دورہ

 ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا مظفر گڑھ کے فلڈ ایریاز کا دورہ

مظفرگڑھ،(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا مظفر گڑھ کے فلڈ ایریاز کا دورہ۔

 ، انہوں نے ویکسی نیشن کو چیک کیا اور کہا کہ کوئی بھی جانور ایسا نہیں ہونا چاہیے جسے ویکسین نہ لگی ہو۔کام چور اور غیر حاضر ملازمین کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔جانور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جانوروں کی دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں محکمہ لائیوسٹاک جانور پال حضرات کی خدمت کے لیے کوشاں ہے ۔ لائیوسٹاک فارمز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کسان لائیوسٹاک کارڈ / فلڈ انتظامات کے حوالے سے میٹنگ لی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفر گڑھ ڈاکٹر طارق ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفر گڑھ ڈاکٹر طارق سعید، اسسٹنٹ ڈیزیز انویسٹی گیشن آفیسر ڈاکٹر جویریہ ریاض اور ویٹرنر ی آفیسر انچارج سول ویٹرنری ہسپتال مظفر گڑھ ڈاکٹر غزل اعجاز موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کسان لائیوسٹاک کارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک سہولت سنٹرز پر ونڈہ ، منرل مکسچر اور یوریا مولائسز بلاک کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائیں اورجاری ترقیاتی کاموں کی تصاویر اور رپورٹ دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک مظفر گڑھ میں جمع کرائیں ۔ وبائی امراض کی اطلاع فوراً ADL آفس مظفر گڑھ میں کریں۔ جانوروں کے لیے ادویات اور ویکسین وافر مقدار ویٹرنری ہسپتالوں میں موجود ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں