امن و امان قائم رکھنے کیلئے صحافی پولیس کا ساتھ دیں ،منصور امان

 امن و امان قائم رکھنے کیلئے صحافی  پولیس کا ساتھ دیں ،منصور امان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا ہے کہ عوامی جان ومال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔

 ،محرم الحرام کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے صحافی پولیس کا ساتھ دیں ،پولیس کی جانب سے رپورٹنگ کیلئے تمام صحافیوں کے ساتھ بھرپور اور مکمل تعاون کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن کانفرنس روم میں وہاڑی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کیساتھ خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی پی او منصور امان نے صحافیوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں