محکمہ اوقاف حکام کی عدم توجہ،زیر التوا کیس1121تک جا پہنچے

محکمہ اوقاف حکام کی عدم توجہ،زیر التوا کیس1121تک جا پہنچے

ملتان(شفقت بھٹہ)محکمہ اوقاف حکام کی عدم توجہ ، زیرالتوا کیسز کی تعداد 1121 تک جاپہنچی، کرایوں کی نئی شرح کے مطابق وصولی نہ ہوسکی۔

 تفصیل کے مطابق ملتان سمیت صوبہ بھر میں وقف املاک کی تبدیلی ملکیت کے زیرالتوا کیسز کی تعداد 1121 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1528وقف املاک کیلئے تشخیص کئے گئے ماہانہ کرائے ئے کی نئی شرح کے مطابق وصولی بھی نہ ہوسکی۔ محکمہ اوقاف نے زونل ایڈمنسٹریٹروں کوریکوریوں کی شرح بہتر بنانے اور رپورٹس ترجیحی بنیادوں پر اسٹیٹ اور فنانس ڈائریکٹوریٹ کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملتان زون کے 43، بہاولپورزون کے 192، لا ہور ویسٹ زون کے 237، لاہور ایسٹ زون کے 174، ڈیرہ غازی خان زون کے 117، پاکپتن زون کے 114، فیصل آبادزون کے 92، گوجرانوالہ زون کے 68، سرگودھا زون کے 34، داتا دربار زون کے 26، راولپنڈی زون کے 24 کیسز التوا کا شکار ہیں۔ اسی طرح ملتان زون کی 75 وقف املاک، بہاولپور زون کی 383 وقف املاک، پاکپتن زون کی 300 وقف املاک، لاہور (ویسٹ) زون کی 471 وقف املاک، ڈیرہ غازی خان زون کی 121 وقف املاک، سرگودھا زون کی 81 وقف املاک، راولپنڈی زون کی 70 وقف املاک، فیصل آباد زون کی 16 وقف املاک ، گوجرانوالہ زون کی 08 وقف املاک اور داتا دربارزون کی 04 وقف املاک سے تشخیص کئے گئے نئے کرائے کی شرح کے مطابق وصولی نہیں ہوسکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں