کچا کھوہ، سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ ،پولیس ناکام

کچا کھوہ، سرقہ کی وارداتوں  میں اضافہ ،پولیس ناکام

کچاکھوہ( نامہ نگار )کچہ کھوہ میں چوریوں کا سلسلہ رک نہ سکا، آئے روز چور ڈکیت پکڑے جانے کے باوجود چوریوں کا سلسلہ جاری۔

، تفصیل کے مطابق رات گئے نامعلوم چور مکھڈ الیکٹرونکس اور عبدالخالق کلاتھ ہاؤس کی دکانوں کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہو گئے ، چوکیدار کے شور شرابے نے چوری کی اس بڑی واردات کو ناکام بنایا، شور و غول کرنے پر پڑوس کے لوگ جمع ہوئے ، تو فوری پولیس کو 15 کے ذریعے اطلاع دی گئی، مسلسل 3 بار پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی، ڈیوٹی سے غائب خواب خرگوش کے مزے لینے والے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے موقع واردات کے بعد پہنچے ، تو الٹا کوتوال کو ڈانٹنے کی کوشش شروع کر دی، اور رسمی کارروائی کے بعد واپس روانہ، جاتے ہوئے کہا کہ صبح اس کی تفصیل دیکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں