وہاڑی، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 8ملزم گرفتار

وہاڑی، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 8ملزم گرفتار

بورے والا ( نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے مال مویشی اور۔

 موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین گروہوں کے 8ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ 3 مختلف گینگ کے 8 ممبران گرفتار، 12 مقدمات ٹریس، 42 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پو لیس نے مال مویشی اور موٹر سائیکل چور گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزموں کو گرفتا رکر لیا کارروائی کے دوران عبدالرحمن گینگ کے 3 ممبران عبدالرحمن، محبوب اور یٰسین کو گرفتار کیا جبکہ شانی گینگ کے 3 ممبران شان عرف شانی، محمد حسین اور رضوان کو گرفتار کیا گیا اور نذز گینگ کے 2 ممبران نذر حسین اور سجاول کو گرفتار کرکے 42لاکھ روپے مالیت کے موٹر سائیکل اور مال مویشی برآ مد کر لیے گئے ۔کارروائی میں ایس ڈی پی او بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا مجاہد خان بلوچ اور ان کی ٹیم حصہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں