محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنائیں گے ، کامران ممتاز

محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنائیں گے ، کامران ممتاز

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عبدالروف مہر امام بارگاہ بھٹہ سادات کھلی کچہری لگاتے ہوئے کیا۔ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد تمام کمیونٹیز کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا تھا اور آپکے درمیان بیٹھ کر آپکے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل ہوگی۔کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ محرم الحرام حوالے سے نکالے جانے والے سیدی والا جلوس کے روٹس کا معائنہ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر جلوس کے راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔جلوس روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی اور جلوس کے شرکا کو تین درجاتی حصار پر مبنی حفاظتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں