اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اداروں کی نگرانی کا ٹاسک تفویض

اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اداروں کی نگرانی کا ٹاسک تفویض

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اداروں کی نگرانی کا ٹاسک دیدیا گیا۔

 اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ فیلڈ میں متحرک ہوگئے ۔انہوں نے آرایچ سی کچاکھوہ، بی ایچ یو 79 دس آر میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات میں طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈیلیوری چیک کی اور سنٹر عملہ کو سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔ڈی سی محمد علی بخاری کی زیر صدارت اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام محکموں کو فلڈ پلان کے تحت کام کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کو اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان،ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر خالد نے بریفنگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس ،اری گیشن،صحت،پی ڈی ایم اے ،لائیوسٹاک،اری گیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ۔محمد علی بخاری کا اجلاس میں کہنا تھاکہ فی الحال سیلاب کا خطرہ نہیں تاہم تمام محکمے الرٹ رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں