موسلا دھار بارش سے بجلی بند تنصیبات کو بھاری نقصان

موسلا دھار بارش سے بجلی بند  تنصیبات کو بھاری نقصان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں جمعہ کے روز مسلسل بارش سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی اورطوفان بادوباراں سے بڑے پیمانے پر بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

 جنوبی پنجاب کے تمام 13اضلاع میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے 200سے زائد فیڈرز سے بجلی بند ہوئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں