شہدا کربلا کی لازوال شجاعت کی تاریخ پر انسانیت کو فخر،احمد یار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدروسابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ یوم عاشورامام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کادن ہے۔
یوم عاشور کے دن حضرت امام حسین ؓ نے ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کا رفقا کی حق و صداقت اور جرأت و شجاعت کی بے مثال تاریخ پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی،انہوں نے کہاکہ شہدائے کربلا کا فلسفہ اور پیغام یہی ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ، ہر یزید وقت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا، مصائب اور اللہ کی آزمائشوں پر صبر کرنا اور باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے ۔