آن لائن گوگل ورک بک تیار، لانچ کردی گئی

ملتان (وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی سربراہی میں ‘‘ ورچوئل کاٹن پیسٹ مینجمنٹ ہب’’ کے نام سے آن لائن گوگل ورک بک تیار کرکے لانچ کردی ہے ۔
اس ورک بک کے ذریعے کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ،مینجمنٹ اور دیگر سرگرمیوں کو آن لائن ٹریک کیا جائے گا۔ اس ورک بک سٹرکچر کی تین علیحدہ شیٹیں ہیں۔محکمہ زراعت توسیع،پیسٹ وارننگ اور مانیٹرنگ ٹیم کے ڈیٹا کی قسم کے مطابق ہر شیٹ کونام دیا گیا ہے جس کے مختلف رنگ ہونگے ۔اس شیٹ میں ڈیٹا انٹری کیلئے صرف مخصوص لوگوں کو اجازت دی جائے گی۔