ضلع کوٹ ادو انتہائی حساس قرار،48جلوس برآمد ہونگے

ضلع کوٹ ادو انتہائی حساس قرار،48جلوس برآمد ہونگے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹ،نامہ نگار)یوم عاشور پرضلع کوٹ ادو کی کل 72امام بارگاہوں سے 48تعزیے ،پنگوڑے علم وجلوس برآمد ہوں گے ،مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اوربخاری روڈسے برآمد ہوں گے ۔۔۔

ضلع کوٹ ادو انتہائی حساس قرار،16جلوس اے کیٹگری میں شامل،جلوسوں کی نگرانی کیلئے آرمی کے دستے بھی پہنچ گئے ،پورے شہر کو سیل کر دیا گیا،جلوسوں کی نگرانی کیلئے روٹس کے راستوں پر سی سی ٹی کیمرے بھی نصب،خار دار تاروں سمیت جلوس کے راستوں پر بیرئیر بھی لگادئے گئے ،ڈی سی آفس سمیت پرانی بلڈنگ تھانہ سٹی وائرلیس روم میں کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ۔تفصیلات کیمطابق ضلع کوٹ ادو کی 72امام بارگاہوں سے 48تعزیے ،پنگوڑے علم وجلوس برآمد ہوں گے ،مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اور موضع چوہدری سے لائسنسی نبی بخش بخاری روڈسے برآمد ہوگا،جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ریلوے چوک پہنچے گاجہاں چھوٹے بڑے کئی جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے جہاں مجالس عزاء پربا کی جائے گی،بعدنماز عصر یہ جلوس ریلوے روڈ سے گزرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کرکے امام بار گاہ حسینہ ٹبہ کربلا اختتام پذیر ہوں گے ،گذشتہ11سال قبل جلوس کے راستے ریلوے لائن کراس سے بم برآمد ہونے اور پولیس وین پر بم حملہ اور واپڈا آفس کے سامنے بم بلاسٹ ہونے کے بعدضلع کوٹ ادو کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور تحصیل بھر کے 16جلوسوں کو اے کیٹگری میں رکھا گیا جبکہ 21بی اور35جلوسوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا گیا ہے ،ضلع بھر میں جلوسوں کی نگرانی کیلئے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سے بھی اضافی نفری پہنچ گئی ہے ،4سو سے زائد پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جن میں اپرپارٹیسپیٹ، ہیڈکانسٹیبل،کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل سمیت وولینٹئیربھی شامل ہیں جبکہ سپیشل برانچ، ائی بی، سی ٹی ڈی سول ڈیفنس سمیت آرمی اور رینجرز کے چاق وچوبند دستے بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گے ،تمام جلوسوں کی نگرانی ایس ڈی پی اوکوٹ ادوثنائاللہ مستوئی،سرکل کے تمام ایس ایچ اوزکریں گے ،دوسری طرف آرمی کاکنٹرول روم پولی ٹیکنیکل کالج جبکہ ڈی سی آفس اورپرانی بلڈنگ تھانہ سٹی وائرلیس روم میں کنٹرول روم بھی قائم کردیے گیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں