لڑکی اغوا، 15روز تک اجتماعی زیادتی، ویڈیو،تصاویر بنا لیں

لڑکی اغوا، 15روز تک اجتماعی زیادتی، ویڈیو،تصاویر بنا لیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اغوا کے بعد ملزموں کی لڑکی سے نامعلوم مقام پرپندرہ روز تک اجتماعی زیادتی، برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لی، لڑکی موقع پا کر والدین کے پاس پہنچ گئی۔۔۔

میڈیکل کے بعد متاثر لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے 2 نامزد اور2نامعلوم کے خلاف اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چاہ اڑے والا کے رہائشی محمد ندیم کھوکھر کی ہمشیرہ 19سالہ س والدہ سے لڑ کر بستی پتل اپنی خالہ کے گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں کار پر سوار ریاض کھوکھر نے اپنے دیگر ساتھی غلام عباس کھوکھر اور2نامعلوم کے ہمراہ زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور پندرہ روز تک زیادتی کرتے رہے ، برہنہ حالت میں زیادتی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔متاثرہ لڑکی موقع پا کر ملزموں کے چنگل سے نکل کر والدین کے پاس پہنچ گئی، لڑکی کا بھائی ندیم کھوکھرہمشیرہ کولیکر تھانہ جا پہنچا،پولیس صدرکوٹ نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعدبھائی کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں