مظفر گڑھ، یوم عاشور پر جلوس، مجالس کاانعقاد ،سکیورٹی الرٹ

مظفر گڑھ، یوم عاشور پر جلوس، مجالس کاانعقاد ،سکیورٹی الرٹ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)محرم الحرام کے عشرہ میں ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی سربراہی میں بہترین انتظامات کئے یوم عاشورہ کے دن ضلع بھر میں سینکڑوں جلوس و مجالس کے انعقاد پر وسیع تر انتطامات کا بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا قابل تعریف ہے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار چیرمین متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی سید عبدالمعبود آزاد، ملک جاوید اختر، عامر سلیم شیخ، سید امیر حسین و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے بہترین طرز انتظام میں عشرہ محرم میں اپنی ٹیموں کے ہمراہ عملی طور پر قابل تحسین اقدامات کئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انتظامات کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے کمیٹی،علماء مشائخ،انجمن تاجران کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر لوگوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا کر پر امن فضا قائم رکھنے کے لئے مسلسل روابط رکھے اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ،اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے عشرہ محرم میں دن رات انتظامی معاملات میں ہر سو بہتری کے لئے ان تھک محنت کی اور مظفرگڑھ اور خانگڑھ میں صفائی ستھرائی،شربت سبیل،لائٹنگ، روڈز کی مرمت، تجاوزات  کے خاتمے سمیت عملے کی نہ صرف چھٹیاں منسوخ کی بلکہ موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملہ اور مشینری کے ذریعے شہر میں مثالی اقدامات کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں