رکن اسمبلی رانا عبدالمنان کامحرم کے جلوسوں کامعائنہ
ماہڑہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد نے اپنے حلقہ میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس بنڈہ اسحاق کے روٹ کا دورہ کیا ۔
انتظامات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا اس موقع پر میاں شباب مہدی میاں محسن شہید اجمل شیرازی بھی ہمراہ تھے رانا عبدالمنان ساجد نے مرکزی جامع مسجد بنڈہ اسحاق کا بھی دورہ کیا اور شہدائے کربلا کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کی رانا عبدالمنان موضع محال کشک میں بھی یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں بھی ملازم حسین کشک کے ہمراہ شرکت کی اور محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورکہا کہ ضلع مظفرگڑھ پولیس اور انتظامیہ کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔