تونسہ بیراج پر سیلابی صورتحال پیدا،کچے کے علاقے زیر آب
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پرپانی کی آمدمیں مسلسل اضافہ، سیلابی صورتحال پیداہونے سے کچے کے علاقے زیر آب آنا شروع ہوگئے ،علاقہ مکینوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔
تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر اپ سٹریم کی طرف پانی کی آمد کی شرح 2لاکھ22ہزار161کیوسک ریکارڈ کی گئی یہاں سے ڈاؤن سٹریم کی طرف 1لاکھ 95ہزار161کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ،دریائے سندھ میں روزانہ کی بنیاد پرپانی آمدمیں اضافہ ہورہاہے ،محکمہ آبپاشی کے مطابق تونسہ بیراج سے نکلنے والی مرکزی نہروں مظفر گڑھ کینال میں 8 ہزار کیوسک ،ڈی جی خان کینال میں بھی 6500 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ دریائے چناب کو پانی فراہم کرنے والی ٹی پی لنک (تونسہ پنجند کینال)میں 12ہزارکیوسک پانی چھوڑا جارہاہے