اسرائیل عالمی دہشتگرد، ہر حد پار کردی، حافظ سلمان علی

اسرائیل عالمی دہشتگرد، ہر حد پار کردی، حافظ سلمان علی

میلسی (نامہ نگار) جماعت اہل سنت ضلع وہاڑی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا،ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی اور ناظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد یعقوب خان سعیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد بن چکا ہے اور اس نے ظلم کی تمام حدود پار کردی ہیں۔

فلسطین کے نہتے مسلمانوں جن میں خواتین معصوم بچے بزرگ شہری شامل ہیں ان کا گھروں ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کرکے ناحق قتل عام جاری رکھا ہوا ہے ۔یہ موجودہ صدی کی سب سے بڑی دہشتگردی اور ظلم ہے اور اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر قتل عام جاری ہے ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل،او آئی سی اور عالمی عدالت انصاف کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔حکومت پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر عالم اسلام کے تمام ممالک کے ساتھ متفقہ طور پر لائحہ عمل بنائے اور اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے ۔پوری قوم اس مسئلہ پر حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں