وہاڑی،اویس پارک اونچا محلہ 9 ڈبلیو بی کے اطراف میں سیوریج سسٹم ناکارہ

 وہاڑی،اویس پارک اونچا محلہ 9 ڈبلیو   بی کے اطراف میں سیوریج سسٹم ناکارہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)اویس پارک اونچا محلہ 9 ڈبلیو بی کے اطراف میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے پر کئی روز سے گلیوں میں گٹروں کا گندا پانی جمع ۔

، اہل علاقہ گندے اور غلیظ پانی سے گزرنے پر مجبور، جوکہ بلدیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے گلی میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر عملہ صفائی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلدیہ حکام کی مسلسل چشم پوشی سے اونچا محلہ فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے شدید بد بو اور تعفن سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے جس سے جہاں اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہاں مختلف عام بیماریوں سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اونچا محلہ کے رہائشیوں نے شدید تشویش و احتجاج کرتے ہوے بتایا کہ انہوں نے اصلاح احوال کے کئی بار درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، ڈی سی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چودھری عبد الجبار سے فوری نوٹس لے کر درستگی کے عملی موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں