ڈسٹرکٹ ماڈل نظارت میں قرعہ اندازی 6 خوش نصیبوں کو عمرہ ٹکٹ مل گئے
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) سینئر سول جج ڈویژن میاں نوید اختر نے کہا ہے کہ اللہ کے گھر کی زیارت نصیب والوں کو ہوتی ہے۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ماڈل نظارت ایجنسی میں منعقدہ عمرہ کمیٹی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تقریب میں سینئر سول ناظر ، سٹینو گرافر شاہد خان کے ہمراہ عمرہ کمیٹی نکالی جس میں اہلمد مجاہد الرحمن ، سٹینو گرافر محمد شریف ، وسیم رضا بیلف ، عبدالوحید تعمیل کنندہ ، امداد حسین شاہ بیلف اور محمد بخش تعمیل کنندہ کے نام عمرہ ٹکٹس کے قرعے نکالے آخر میں معزز جج نے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب ملازمین کو ہار پہنا کر ٹکٹس تقسیم کئے ۔