جے آئی کسان بورڈ ، ضلعی عہدیداروں کی حلف برداری

جے آئی کسان بورڈ ، ضلعی عہدیداروں کی حلف برداری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام جے آئی کسان بورڈ کے ضلعی عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد فیصل مسجد میں کیا گیا ۔۔۔

جس میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے ضلعی صدر جے آئی کسان بورڈ منصور اسلم دوگل،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقصود آرائیں،نائب صدر چوہدری عرفان،صدر پی پی 232منور حسین چدھڑ،ڈپٹی سیکرٹری شاہد اقبال ودیگر ممبران سے حلف لیا اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود،صدر جے آئی یوتھ چوہدری علی وقاص ہنجرا،سید جاوید حسین شاہ،سابق صدر چیمبر آف کامرس آصف گجر،صفدر گجر،حاجی طفیل وڑائچ،راؤ خلیل احمد،چوہدری طارق رفیق،ملک مقصود اطہر اعوان بھی موجود تھے راؤ محمد ظفر نے نومنتخب عہدیدروں کو مبارک باد پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  جماعت اسلامی نے ہمیشہ کسانوں کی مشکلات پر بات کی ہے،آخر میں نومنتخب عہدیدران میں دیئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں