وہاڑی میں بھی وکلا کی کورٹ فیس میں اضافہ کیخلاف ہڑتال

وہاڑی میں بھی وکلا کی کورٹ فیس میں اضافہ کیخلاف ہڑتال

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

وکلا نے کام بند کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس سے سائلین پریشان بھی دکھائی دئیے ۔ اس حوالہ سے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کاشف منیر پھول خان نے کہا کہ کورٹ فیسوں میں بے پناہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ،حکومت کے اس ظالمانہ فیصلہ سے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،اسے فوری واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں