بار کلرکس کی کورٹ فیس میں اضافہ کے خلاف دو روزہ ہڑتال

بار کلرکس کی کورٹ فیس میں اضافہ کے خلاف دو روزہ ہڑتال

گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت کی طرف سے نافذ کردہ کورٹ فیس کے خلاف بار کلرکس کی دو روزہ ہڑتال ۔

تفصیلات کے مطابق صدر کلرک یونین بورے والا بار ایسوسی ایشن ڈاکٹر پرویز اختر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی طرف سے کورٹ فیس میں ترمیم انتہائی غیر مناسب ظالمانہ اور غیر قانونی ہے جس پر بار کلرکس ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہیں اور یہ عمل کلرکس کی انکم پر ڈاکا ہے ،اس سلسلہ میں 26اور27جولائی کو بار کلرکس مکمل ہرتال کریں گے اور کسی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں