سابق حکمرانوں نے لاکھوں خاندانوں کو جیتے جی مار ڈالا،سروے

سابق حکمرانوں نے لاکھوں خاندانوں کو جیتے جی مار ڈالا،سروے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب غریبوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں،سابق حکمرانوں نے لاکھوں خاندانوں کو جیتے جی مار ڈالا۔

، غریبوں کے ٹھنڈے چولہوں نے ان کے بچوں کے چہروں کی رونقیں چھین لیں ۔عوامی سروے میں لوگوں کی دہائیاں۔تفصیل کے مطابق شہریوں شیخ عمران خان ،محمد ہاشم علی ،عارف حسین ودیگر نے عوامی سروے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب غریبوں کو باعزت روزگار کی فراہمی میں اپنااہم کردار ادا کریں اور لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روز گار مہیا کر کے جان لیوا مسائل سے چھٹکارا دلائیں، اس وقت کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،ہمارے شہنشاہوں نے ایسے افراد کو بالکل نظر انداز کر دیا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ،ہمارے درمیان ایسے لاکھوں خاندان موجود ہیں جن کے چولہے کئی کئی روز غربت ،مہنگائی اوربے روز گاری کی وجہ سے ٹھنڈے رہتے ہیں اور کچھ پکانے سے قاصر ہوتے ہیں ،یہ لوگ طویل عرصہ سے مسلسل بے روز گاری کا شکار ہیں اور ان کے بچے سکولوں سے باہر دیگر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں، ملکی وسائل پر قابض طبقات بالخصوص حکمرانوں کو ایسے خاندانوں کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے میں مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں