جھوٹے مقدمہ میں ایس ایچ او،اے ایس آئی قصوروار

جھوٹے مقدمہ میں ایس ایچ او،اے ایس آئی قصوروار

وہاڑی،بورے والا(نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) منشیات برآمدگی کے جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کرنے پر متاثرہ شہری کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون مظہر فرید گوندل اور ۔

اے ایس آئی ذکراللہ کے خلاف کی گئی انکوائری میں اختیارات سے تجاوز کرنے پر دونوں پولیس افسروں کو قصور وار قرار دے دیا گیا ،مزید کارروائی جاری۔تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں انجمن آڑھتیاں فروٹ و سبزی منڈی کے رہنماء عبدالرزاق آرائیں کے بیٹے عدنان سکنہ ایم بلاک بورے والا اور اس کے دو ساتھیوں نوید اور وقاص کو ایگل سکواڈ کے اہلکاروں نے معمولی چرس اور شراب کی ایک بوتل سمیت پکڑ لیا تھا جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس عدنان کے خلاف ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 10 لٹر شراب کی برآمدگی کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔وقاص اور نوید کے خلاف 30,30 لیٹر شراب کی برآمدگی کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے تھے جس پر انجمن آڑھتیاں فروٹ و سبزی منڈی کے عہدیداروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔انجمن آڑھتیاں فروٹ و سبزی منڈی کے عہدیداروں نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مظہر فرید گوندل نے بھاری رشوت کا تقاضا کیا انکار پر منشیات کی بھاری مقدار میں برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں