میلسی شہر میں تجاوزات کا فوری خاتمہ کرنیکی ہدایت

میلسی شہر میں تجاوزات کا  فوری خاتمہ کرنیکی ہدایت

میلسی (نامہ نگار )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی محمد امتیاز خان جوئیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بلا امتیاز تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔

میونسپل کمیٹی کے دروازوں ،قائد اعظم روڈ،کالونی روڈ،کشمیر روڈ اور پھاٹک سمیت شہر بھر میں قائم پختہ اور ناپختہ تجاوزات کو بغیر کسی دباؤ کے ختم کیا جائے ۔شہریوں کی سہولیات کے لیے راستوں اور گلیوں کو صاف رکھا جائے ۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں